بھارت نے پاک مقبوضہ کشمیر میں جاری انتخابات کو ’’دکھاوے کی مشق‘‘ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سے خطے کی حیثیت پر نئی دہلی کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتخابات کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ سمیت پاکستان کے زیر کنٹرول علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔