جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو کے کماموتو صوبے میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ایک عمارت منہدم ہوگئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ حکام نے ایک میٹر تک بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی۔ حکام کے مطابق جوہری بجلی گھروں میں فوری طور پر کوئی غیر معمولی صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی۔