مرکزی وزیر جے پی نڈا نے 20 جولائی کے سی جے پی پارلیمنٹ مارچ کے دوران طلبہ پر پولس کارروائی کو ’’معمول کی امن و قانون کی صورتحال‘‘ قرار دیا۔راجیہ سبھا میں نڈا نے کہا کہ پولس نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کارروائی کی اور اپوزیشن معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پولس کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر حملہ کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔