آسام میں سیلاب سے مزید سات افراد کی موت کے بعد رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی جبکہ 3.32 لاکھ افراد اب بھی متاثر ہیں۔حکام کے مطابق سات اضلاع کے 622 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں اور 32 ہزار سے زائد افراد 81 ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم بڑھا کر 9 لاکھ کردی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو 15 ہزار کی کی امداد دی جائے گی۔