سپریم کورٹ نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ معاملے میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بعد از وفات کلین چٹ دے دی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے سی بی آئی کی کیس بند کرنے کی رپورٹ قبول کرلی۔معاملہ 2005 میں اڈیشہ کے تلابیرا-2 کوئلہ بلاک کی الاٹمنٹ سے متعلق تھا۔ سی بی آئی نے 2014 میں منموہن سنگھ کے خلاف کوئی کیس نہ پاتے ہوئے کلوزر رپورٹس داخل کی تھیں۔