امریکی فوج نے اردن میں اپنے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے جواب میں ایران پر فضائی حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائی ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کا ’طاقتور جواب‘ ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں امریکی فضائی اڈے اور کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ امریکہ کے مطابق تمام میزائل روک لیے گئے۔