بھارت نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر کو ’’پاکستانی کشمیر‘‘ لکھنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ امریکہ میں بھارتی سفارت خانے نے اس اصطلاح کو گمراہ کن اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی کشمیر نام کی کوئی چیز نہیں، صرف پاک مقبوضہ کشمیر ہے۔‘‘ بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام علاقے بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں۔