نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 95 تک پہنچ گئیں، بھارت نے امداد روانہ کر دی

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 95 تک پہنچ گئیں، بھارت نے امداد روانہ کر دی

نیپال کے راسووا ضلع میں بوٹی کوشی دریا کے شدید سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔سیلاب سے سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ نیپالی فوج اور نجی اداروں کے 30 سے زائد ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔بھارتی فضائیہ نے 10 ٹن ضروری امدادی سامان اور طبی اشیا لے کر C-130J طیارہ نیپال روانہ کیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں دی ہندو