کیرلم کے وزیرِ اعلیٰ نے خواتین سے متعلق گرینڈ مفتی کے بیان کو مسترد کر دیا

کیرلم کے وزیرِ اعلیٰ نے خواتین سے متعلق گرینڈ مفتی کے بیان کو مسترد کر دیا

کیرلم کے وزیرِ اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے گرینڈ مفتی کانتھاپورم ابوبکر مسلمیار کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا ہے کہ خواتین کو گھروں تک محدود رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اور پارٹی اس مؤقف کی حمایت نہیں کرتی۔ گرینڈ مفتی نے کوچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کے عوامی میدان میں آنے سے بڑی تباہی ہوگی اور اسلام نے پردے کا حکم اسی مقصد کے لیے دیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی