ایک ٹانگ پر چل کر اسکول جاتی تھی بچی، ویڈیو وائرل ہونے پر مل گئی مدد

ایک ٹانگ پر چل کر اسکول جاتی تھی بچی، ویڈیو وائرل ہونے پر مل گئی مدد

اتر پردیش کے بلیا میں ایک سات سالہ بچی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اس کی مدد کی ہے۔ راگنی کلاس اول کی طالبہ ہے اور گھر سے تقریباً 400 میٹر دور واقع پرائمری اسکول جاتی ہے۔انتظامیہ نے راگنی کو دو ٹرائی سائیکلیں، کتابیں، اسکول بیگ، کھلونے اور چاکلیٹس فراہم کیں۔ حکام نے اس کی تعلیم جاری رکھنے، طبی مدد فراہم کرنے اور مناسب علاج کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے