کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتے کو دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران پولس کارروائی پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی نے لکھا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مودی اور آر ایس ایس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔