کانگریس رہنما کے سی وینوگوپال نے شہریوں سے پیر کو دہلی میں بڑے احتجاجی مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ یہ مارچ سرکار پر لگائے گئے ملک گیر ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کے خلاف ہوگا۔ وینوگوپال کے مطابق انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ، رہنما اور کارکنان مارچ میں شرکت کریں گے۔ رہنماؤں کا ایک وفد سی جے آئی کو میمورنڈم پیش کرکے موجودہ بحران میں عدالتی مداخلت کی درخواست بھی کرے گا۔