دہلی کی ایک مقامی عدالت نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں ابھیجیت دیپکے، سورَو داس اور آشوتوش رانکا کو ایک سال تک امن خراب کرنے والی کسی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی شرط پر رہا کر دیا۔ تینوں کو ہفتے کو دہلی پہنچنے کے بعد طیارے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ہفتے کو تین ہزار سے زائد مظاہرین کو بھی حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔