چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت نے نئی دہلی میں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے 33ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’جینے کے حق میں، آلودگی سے پاک پانی اور ہوا کا حق بھی شامل ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے حکومتوں اور انسانی حقوق کے پینلز پر زور دیا کہ وہ نظام کی خامیوں کو دور کرنے اور سب سے کمزور افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے مربوط کارروائی کریں۔