دہلی پولس نے جنتر منتر کو احتجاجی مظاہروں کے لیے مقررہ مقام کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ پولس کمشنر انوراگ کمار کے دستخط شدہ حکم کے تحت تین متبادل مقامات مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے مقامات پر مظاہروں کے لیے الگ ضابطۂ کار جاری کیا جائے گا۔ پولس نے رام لیلا میدان، بُراری میدان اور سی بی ڈی میدان کو احتجاج کیلئے نامزد کیا ہے۔ اس پر اب تک اپوزیشن نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔