حوثیوں کے حملوں پر سعودی کابینہ کا سخت انتباہ، سنگین نتائج کی وارننگ دی

حوثیوں کے حملوں پر سعودی کابینہ کا سخت انتباہ، سنگین نتائج کی وارننگ دی

سعودی عرب کی کابینہ نے یمن کے حوثی باغیوں کو مملکت پر بار بار حملوں کے نتائج بھگتنے کی وارننگ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں ریاض میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی کو لاحق خطرات برداشت نہیں کرے گا۔ کابینہ نے حوثیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کی کوششوں پر یمنی سرکاری افواج کی بھی تعریف کی۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں ٹائمز آف اسرائیل