اداکار عمران خان کو ممبئی پولس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے چند روز بعد کی گئی ہے۔پولس کے مطابق، غیر بھارتی شہری ہونے کے باوجود احتجاج میں شرکت پر کارروائی کی گئی ہے۔ عمران خان 10 اکتوبر کو ممبئی کے آگست کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔