یمن میں سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے متعدد ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات پر حملے کی کوشش کی۔ اتحاد کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی گزشتہ ایک ہفتے سے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے اہم سعودی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ رواں ماہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 20 حملے کیے گئے۔