شوہر کے قتل کو سانپ کے ڈسنے کا واقعہ دکھانے والی بیوی اور عاشق کو سزائے موت

شوہر کے قتل کو سانپ کے ڈسنے کا واقعہ دکھانے والی بیوی اور عاشق کو سزائے موت

اتر پردیش کے میرٹھ کی ایک عدالت نے شوہر امت کشیپ کے قتل کے جرم میں رَویتا اور اس کے پڑوسی امر دیپ کو سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے کو ’نایاب ترین جرائم‘ میں شمار کیا۔ رَویتا اور امر دیپ نے مل کر قتل کی سازش رچی اور امت کی موت کو سانپ کے ڈسنے کا واقعہ دکھانے کی کوشش کی۔ موبائل فون ریکارڈ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اہم ثبوت بنے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے