دہلی پولس نے جمعہ کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے کو کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں ترنگا مارچ شروع کرنے سےپہلے حراست میں لے لیا۔ طالبہ رہنما نیہا بورا کو بھی جنتر منتر کے قریب حراست میں لیا گیا۔ پولس نے دیپکے کو حراست سے قبل نوٹس دے کر بتایا تھا کہ علاقے میں دفعہ 163 کے تحت پابندیاں نافذ ہیں اور مارچ کیلئے اجازت نہیں لی گئی ہے۔