دہلی پولس نے جمعہ کودہلی میں ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ اور احتجاج کے دوران تقریباً 150 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک کے باہر عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ترنگا ریلی نکالی، جبکہ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور بائیں بازو کی جماعتوں نے منڈی ہاؤس کے قریب مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔