اقوام متحدہ کی حوثی حملوں کی مذمت، سعودی عرب نے فیصلے کا خیرمقدم کیا

اقوام متحدہ کی حوثی حملوں کی مذمت، سعودی عرب نے فیصلے کا خیرمقدم کیا

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت کو اپنی سلامتی کیلئے بین الاقوامی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔ سلامتی کونسل نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کی مذمت کی اور حوثیوں سے شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں الجزیرہ