دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق مقدمات میں ضمانت پر باہر موجود نتاشا نروال کو تعلیمی مقاصد کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس امت بنسل نے ٹرائل کورٹ کو نتاشا کا پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے خلاف زیر التوا کوئی بھی لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) سفر کے دوران معطل رہے گا۔