امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے متعلق متعدد پابندیوں اور ٹیرف کے نفاذ کو عارضی طور پر روک دیا ہے جس سے بھارت اور چین کو ممکنہ طور پر بڑی راحت ملی ہے۔ یہ اقدامات 18 اکتوبر سے نافذ ہونے والے تھے۔ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر میں کہا کہ پابندیوں کو فی الحال روکنا امریکہ کے قومی مفاد میں ہے۔ تاہم یہ فیصلہ ٹیرف کو مستقل طور پر ختم نہیں کرتا۔ ٹرمپ مستقبل میں انہیں نافذ کر سکتے ہیں۔