دہلی کے جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر 17 اکتوبر کو ایک مشتبہ شخص بیگ کی جانچ کے دوران اچانک فرار ہوگیا تاہم الرٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔سی آئی ایس ایف کے مطابق سامان کی مزید جانچ میں اس کے زیرجامے کے سلے ہوئے حصے میں ایک نامعلوم نیم ٹھوس مادہ چھپا ہوا ملا۔ ملزم نے خود کو کوالالمپور میں مقیم این آر آئی بتایا۔ اسے مزید تفتیش کیلئے پولس کے حوالے کردیا گیا۔