آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے دہلی پولس کے اس نوٹس کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں انہیں امن برقرار رکھنے کیلئے 10 ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ اور ایک ضامن پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تنظیم نے دعویٰ کیا کہ عرضی میں نوٹس پر فوری روک لگانے اور اسے واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔تنظیم نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی پُرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش ہے۔