اداکار ٹائیگر شراف کی گاڑی پر فائرنگ کے معاملے میں گرفتار تینوں ملزمین بالغ ہیں۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ دو حملہ آوروں نے اداکار کی گاڑی پر پانچ سے چھ راؤنڈ فائر کیے تھے۔ ایک ملزم کی عمر 18 سال جبکہ دیگر دو کی عمر 22، 22 سال ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ممبئی کے اندھیری علاقے سے برآمد ہوئی۔ پولس کے مطابق، فائرنگ کے پیچھے مقصد ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔